ٹھٹھہ،بے روز گاری سے تنگ شخص کی خود کشی

Published on January 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

ٹھٹھ(یواین پی/حمید چنڈ) ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا ملازم سول اسپتال مکلی میں کشور کمار سوئیپر کی ڈیوٹی سرانجام دی رہا تھا غربت اور قرضوں سے تنگ آ کر خودکشی کر لی حکومت سندھ کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے باعث وہ گھر نہ جلانے پر مجبور ہو گیا تھا اس لیئے کشور کمار زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ دھابیچی میں فیکٹری کے قریب سے دھابیچی پولیس کو 60 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، نامعلوم نعش کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا پولیس نے نامعلوم شخص کے لواحقین کی تلاش کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا،
گذشتہ دنوں پولیس اہلکار امجد گھندرو کو بھی گولیوں سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا پر افسوس مکلی پولیس اہلکار امجد گھنڈرو کے قاتل کو گرفتار نہ کر سکی، جبکہ محکمہ تعلیم کا ملازم سید مہر علی شاہ جو ایک ماہ قبل لاپتہ ہو گیا تھا دو دن پہلے جھمپیر میں کوئلے کی کان سے ان کی نعش برامد ہوئی جس کی لاش کوئلے کی کنویں سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی گئی پولیس کی غلفت سبب ہر روز وارداتوں میں اظافہ ہو رہا ہے پرامن ضلع ٹھٹھہ بھی بدامنی کی لپیٹ میں آگیا ہے، جہاں کسی بھی شریف شہری کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes