فضیلہ قاضی نے نوجوان فنکاروں سے ڈیجیٹل جنگ ختم کرنے کی اپیل کر دی

Published on January 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

ہمارے نوجوان فنکاروں میں جو ڈیجیٹل جنگ شروع ہوگئی ہے؛سینئر اداکارہ
کراچی(یواین پی) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے نوجوان فنکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے درمیان جاری ڈیجیٹل جنگ کو ختم کر دیں۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے نام لئے بغیر فنکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے درمیان جاری لفظی جنگ کو ختم کریں اور ایک دوسرے کی نجی زندگی میں مداخلت نہ کریں۔فضیلہ قاضی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب میں صبح اُٹھی تو خوشگوار موسم دیکھ کر دل خوش ہوا مگر میں نے جیسے ہی انسٹاگرام کھولا تو دل خراب ہوگیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان فنکاروں میں جو ڈیجیٹل جنگ شروع ہوگئی ہے اسے براہِ کرم ختم کریں لیگل نوٹس نہ بھیجیں ایک دوسرے کی عزت کریں ایک دوسرے کے نجی معاملات سے دور رہیں خود بھی جیئیں دوسروں کو بھی جینے دیں اور ایک دوسرے کے ساتھ پروفیشنلی کام کریں۔یاد رہے کہ فیروز خان اور دیگر فنکاروں کے درمیان سوشل میڈیا پر نجی معلومات وائرل کرنے پر تنازعہ چل رہا ہے جس کے بعد ان کی جانب سے ایک دوسرے کو لیگل نوٹس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes