مہنگائی کی شرح 32 فیصد ہو گئی، 23 اشیا مہنگی

Published on January 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

آٹا، ٹماٹر، آلو سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 17 کی قیمتیں مستحکم
اسلام آباد(یواین پی) ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح تقریباً 32 فیصد ہوگئی۔حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ہفتہ وار رپورٹ میں ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک کلو پیاز 8 روپے، ایک کلو گھی ڈھائی روپے، ایک کلو زندہ مرغی پونے 12 روپے اور کیلا 4 روپے درجن مہنگا ہو گیا۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر تقریبا 63 روپے مہنگا ہوا۔ایک کلو دال مونگ 2 روپے، دال ماش ڈھائی روپے مہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 108 روپے 44 پیسے سستا ہوا، ایک کلو ٹماٹر تقریبا پونے دو روپے اور آلو ایک روپیہ 61 پیسے سستا ہوا۔علاوہ ازیں حالیہ ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme