انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ راولپنڈی کی سماعت

Published on May 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 655)      No Comments

3
راولپنڈی ۔۔۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ راولپنڈی میں ملوث 76ملزمان کے خلاف آئندہ تاریخ پر شہادتیں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5جون تک ملتوی تمام ملزمان کو وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج رانا نثار احمد نے سانحہ راولپنڈی سے متعلق کیس کی سماعت کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ اس کیس کے تمام ملزمان کو سخت حفاظتی انتظام میں عدالت میں لایا گیا ۔راولپنڈی پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے چالان کی روشنی میں خصوصی عدالت کے جج نے گزشتہ سماعت پر 76ملزمان پر فرد جرم عائد عائد کیا تھا، ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے استغاثہ کو شہادتیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔ فاضل جج نے سماعت بغیر کارروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes