الیکٹروہومیوپیتھی کی سرکاری سرپرستی اور ڈاکٹرز کو قانون تحفظ فراہم کیا جائے ڈاکٹر شاہدہ لیاقت
خانیوال (یواین پی) الیکٹروہومیوپیتھک ادویات سے کینسر ٹی بی ہیپاٹائٹس جیسے موذی امراض کا علاج ممکن ہے ان ادویات کے استعمال سےمریض تیزی سے روبہ صحت ہوجاتا ہےالیکٹرو طریقہ علاج کی دریافت کا سہرا اٹلی کے ڈاکٹر کاونٹ سیزر میٹی کے سر ہے جنھوں نے انتھک محنت اور اپنی ریسرچ سے ان ادویات کو عوام تک روشناس کروا کر عظیم کارنامہ سرانجام دیاان خیالات کا اظہار الیکٹروہومیوپیتھک ڈاکٹر راومحبوب علی خاں نے ڈاکٹر کاونٹ سیزر میٹی کی 214 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا ڈاکٹر شاہدہ لیاقت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ الیکٹروہومیوپیتھی کی سرکاری سرپرستی اور الیکٹروہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو قانون تحفظ فراہم کیا جائے تقریب میں ڈاکٹر مظہر حیات چوہدری، ڈاکٹر شاہدہ لیاقت صاحبہ، ڈاکٹر حافظ رضوان، ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈاکٹر طاہر محمود، ڈاکٹر ممتاز ،ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر وحید حسن اور رانا احمد اکرم کے علاوہ الیکٹروہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔