کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان سو سے زائد سول سوسائٹی آرگنائزیشنز پر مشتمل اتحاد ہے شیر خان کچھی

Published on January 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

بورےوالا (یواین پی ) نیشنل ٹوبیکو کنٹرول سٹریٹجی کی منظوری میں “تاخیر” نے ہیٹڈ ٹوبیکو مصنوعات جیسے ای سگریٹ اور ویپ کی منظوری کی راہ ہموار کی ہے ۔کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان (سی ٹی سی پاک ) سو سے زائد سول سوسائٹی آرگنائزیشنز پر مشتمل اتحاد ہے سی ٹی سی پاک نے پاکستان میں ای سگریٹ و قانونی حیثیت دینے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر تشویش اور سراسر مایوسی کا اظہار کیا ہے ہیٹڈ ٹوبیکو پراڈکٹ کی منظوری فریم ورک کنونشن فار ٹوبیکو کنٹرول (ایف سی ٹی سی) کے پروٹوکول کے خلاف ہیں۔ یہ ستم ظریفی ہے کہ وزارت صحت نے ہیٹڈ ٹوبیکو کی مصنوعات کو قانونی قرار دیتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت تک نہیں کی ان مصنوعات پر خطے کے ممالک میں پہلے ہی پابندی ہے۔ ایف سی ٹی سی کے دستخط کنندہ ہونے کے ناطے، ای سگریٹ کے حوالے سے ایس آر او جاری کرنا تمباکو کنٹرول کے بین الاقوامی کنونشن پروٹوکول کی صریح خلاف ورزی ہے محمد شیر خان کچھی صدر سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈوپلمیٹ سوسائٹی بورےوالا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت صحت ، کو محفوظ بنانے کے لیے تمباکو کنٹرول قوانین کے نفاذ پر توجہ دینے کے بجائے ایف سی ٹی سی کے آرٹیکل 5.2 کو نظر انداز کر کے تمباکو کی صنعت کو سہولت فراہم کر دی ہے۔ وزارت صحت کا یہ عمل انسداد تمباکو کے حوالے سے ملک کی دو دہائیوں کی کوششوں اور کامیابیوں کو پلٹنے کے مترادف ہے۔ایف سی ٹی سی کا رکن ملک ہونے کے باعث ڈبلیو ایچ او اور بین الاقوامی ڈونرز حکومت کو پاکستان میں تمباکو پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں تاکہ ایک مکمل اور جامع تمباکو کنٹرول کی پالیسی کو وضع کیا جا سکے اس ضمن میں وزارت صحت نے قومی تمباکو کنٹرول پالیسی یا حکمت عملی تیار کی ہے جو ایک عرصے سے منظور ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈوپلمیٹ سوسائٹی رجسٹرڈ بورے والا اورسی ٹی سی پاک کے پلیٹ فارم سے حکومت سے پر زور مطالبہ کرتی ہیں کہ بناء کسی تاخیر کے تمباکو کنٹرول کی حکمت عملی کی منظوری دے اور اس پر عمل درآمد کر ے اور وزارت صحت کے ٹوبیکو کنٹرول سیل سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکمت عملی کی منظوری کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ملک میں صحت عامہ کو خطرے میں ڈالنے والی تمباکو کی مصنوعات کو ملک میں پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme