پاکستان میں فارمی مچھلی کے برعکس دریائی مچھلی کی مانگ میں زبردست اضافہ

Published on January 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فارمی مچھلی کے برعکس دریائی مچھلی کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگیاہے اوراگرچہ ملک میں فارمی مچھلی بھی وافر مقدار میں دستیاب ہے لیکن اس کا ذائقہ اور معیار دریائی مچھلی کے برابر نہ ہے لہٰذا لوگ دریاکی مچھلی کو زیادہ پسند کرتے ہیں مگر اس کی ڈیمانڈ زیادہ اور پیداوار کم ہونے کی وجہ سے اس کے نرخوں میں بھی بہت زیادہ اضافہ کا رجحان جاری ہے۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین ماہی پروری نے بتایا کہ کرہ ارض پر مچھلی ایک صحت منداورانسان کیلئے مفید خوراک ہے لیکن اس کی پاکستان میں مارکیٹنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مچھلی کی پرورش اور تجارت میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں موثرپالیسی تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹھنڈے اور سمندری پانی کی مچھلیوں کی تجارت اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی حامل مچھلی کی مختلف اقسام بشمول سنگھاڑی،رہو، سول، بام،ترکنڈا،ٹراوٹ، ڈمرہ، ملی وغیرہ پائی جاتی ہیں جن کی افزائش کے نظام میں بہتری لا کر ان کی پیداوار میں بھی اضافہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ چونکہ پاکستان میں بہتر معیار کی مچھلی کی قیمت انتہائی زیادہ ہے اسلئے لوگ سستی مچھلی کی خرید کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کے دریاؤں میں مچھلی کی افزائش بہتر بنانے کیلئے نئی ہیچریاں قائم کر دی جائیں تو ملکی ضرورت پوری کرنے کے علاوہ اضافی مچھلی برآمد بھی کی جاسکتی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes