ایس ٹی پی ٹھٹھہ ضلع کونسل کا اجلاس مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سومار منگریو کی زیر صدارت منعقد

Published on January 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ایس ٹی پی ٹھٹھہ ضلع کونسل کا اجلاس مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سومار منگریو کی زیر صدارت مکلی ڈویلپمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں مرکزی رہنما عاشق سولنگی ڈویژن کے صدر شاہنواز سیال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں سال 2023 کے لیے نئے ضلع ٹھٹھہ کی باڈی کا انتخاب متفقہ رائے سے کیا گیا جس کے صدر سید جلال شاہ، نائب صدر حکیم بروہی، جنرل سیکرٹری جمیل سمون، جوائنٹ سیکرٹری عمر ناھیو، کمیونیکیشن سیکرٹری ناتھوں خان بروہی، انفارمیشن سیکرٹری راجو قریشی تھے۔ اور خزانچی علی محمد مالھیو منتخب ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 24 فروری کو حیدرآباد میں ہونے والی یوم مادر وطن ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع کے ہر چھوٹے بڑے قصبے اور گاؤں میں جاکر عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اور ریلی کو کامیاب بنایا جائے گا۔ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes