بابراعظم اور سرفراز نمائشی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے

Published on January 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

میچ کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
کوئٹہ(یو این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیمیں 5 فروری کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں حکومت بلوچستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی س یبی) کے اشتراک سے نمائشی میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔بابراعظم پشاور زلمی جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔پشاور کی ٹیم میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض، محمد حارث کے علاوہ صائم ایوب بھی ایکشن میں دیکھائی دیں گے، اسی طرح گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ اور عمر اکمل نظر آئیں گے۔نمائشی کی میچ کے ٹکٹس 30 جنوری سے حاصل کیے جاسکیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہیوسٹن ہریکینز کی میزبانی کرے گا، تینوں میچ 29، 30 اور 31 جنوری کھیلے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes