اسلام آباد یونائیٹڈ کی اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ

Published on January 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

بھائی برائے مہربانی اتنے بڑے پیٹ پر اتنی بڑی لات نہ ماریں، اعظم خان
لاہور(یواین پی)پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ کی تو جواب میں انہوں نے اپنی ٹیم سے دلچسپ انداز میں نوکری سے نہ نکالنیکی اپیل کردی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ وہ بیٹنگ اور بولنگ کرسکتے ہیں اور وہ بھروسے مند فیلڈر بھی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعظم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اب شاداب خان وکٹ کیپنگ کے لیے بھی مضبوط امیدوار ہیں۔بعدازاں اسلام آباد یونائیٹڈ کی اس ٹوئٹ پر اعظم خان نے شاداب خان اور اپنی ٹیم کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا۔اعظم خان نے لکھا کہ بھائی برائے مہربانی اتنے بڑے پیٹ پر اتنی بڑی لات نہ ماریں۔سوشل میڈیا پر اس دلچسپ گفتگو کو مداحوں نے بھی نوٹس کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔یاد رہے کہ شاداب خان پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ اعظم خان ٹیم میں بطور وکٹ کیپر بیٹر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes