فاروق آباد(یواین پی) چونگی نمبر3 پر فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال میں چل بسا مقتول کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور خوشیوں بھرا آشیانہ ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا گذشتہ روز دو متحارب گروپ کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں شاہ زیب شدید زخمی ہواجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا