حکومت سے معیشت سنبھل نہیں رہی، عوام اور تنخواہ دار طبقہ کو پیس کر رکھ دیا، عمران خان

Published on January 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

لاہور(یواین پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کرپٹ اورنااہل حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا ہے، ان سے معیشت سنبھل نہیں رہی، عوام اور تنخواہ دار طبقہ کو پیس کر رکھ دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 200ارب کے منی بجٹ میں ناقابل یقین مہنگائی کی توقع ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes