فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کریانہ مرچنٹ تاجروں نے مصنوعی مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیاغریب عوام،عوام کو مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے کیلئے روز مرہ استعمال کی چیزیں مارکیٹ سے غائب کر دی تفصیلات کے مطابق سدھار کے گردونواح میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا اور کریانہ مرچنٹ تاجروں نے عوام کو لوٹنے کیلئے مصنوعی مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا اور اشیا خوردونوش بھی مارکیٹ سے غائب اور ضرورت سے زائد اشیا خریدنے والوں نے مارکیٹ میں مزید ہلچل مچا دی ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں اور بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس سے غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ضلعی انتطامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں غریب عوام کو لوٹنے کیلئے تاجروں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے غریب عوام کی مشکلات کا نہ تو کو ئی دیکھ رہا ہے اور نہ کوئی آواز سن رہا ہے شہریوں زاہد محمود،بشارت علی،غلام مصطفی،ندیم بھٹہ،ظہیر احمد،مختیار احمد،زوہیب احمد،زوالفقار علی و دیگر نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والوںکے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے اور مہنگائی پر قابو پایا جائے۔