ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ہلال احمر پاکستان غریب اور بے سہارا لوگوں کی کھلے دل سے مدد کرنے میں سب سے آگے ہے۔شیرازی ہاؤس ٹھٹھہ میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مہمان خصوصی پی پی پی کے ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور پاکستان ہلال احمر کے ضلع کے چیئرمین حاجی محمد حنیف میمن کی جانب سے وہیل چیئرز شیرازی ھاؤس ٹھٹھہ ؑمیں غریب عوام میں تقسیم دی گئ جبکہ یوسی ٹنڈو حافظ کے گاؤں محمد ڈل میں اسلام آباد، پاکستان میں تعینات ہلال احمر ٹیم کے قائدین کے ہمراہ مقامی باشندوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہینڈ پمپس کا افتتاح کیا اس موقع پر حاجی محمد حنیف میمن نے کہا کہ پاکستان ہلال احمر پورے ملک کے غریب عوام کی مدد میں مصروف رہتی ہے اس وقت مختلف دیہاتوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں جن میں تمام ضروری سہولیات شامل ہیں۔ غریب متاثرہ افراد کو گرم کپڑے اور کمبل فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ غریب عوام کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔