فاروق آباد،انتظامیہ جیب کتروں اور نوسر بازوں کو نکیل ڈالنے میں مکمل طور پر ناکام

Published on January 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فاروق آباد (یواین پی) ماڈل بازار میں جیب کتروں کا راج انتظامیہ بے بس خریداری کے لئے آئی متعدد خواتین نقدی اور موبائل فون سے محروم ماڈل بازار کی انتظامیہ جیب کتروں اور نوسر بازوں کو نکیل ڈالنے میں مکمل طور پر ناکام بروز اتوار ماڈل بازار میں لگنے والے سستے بازار میں خواتین جیب کتروں کے نشانے پر جیب کترے ڈیرہ ملا سنگھ سے آئی آسیہ بی بی کے پرس پر بلیڈ چلا کے نقد رقم اور دو قیمتی موبائل لے اڑے جبکہ دیگر خواتین بھی جیب کتروں کے بلیڈ سے نہ بچ سکیں ماڈل بازار میں سیکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے نوسر باز اور جیب کترے سر عام دندناتے پھر رہے ہیں جو زیادہ رش کا فائدہ اٹھا کر شہریوں کی جیب کاٹنے کے ساتھ ساتھ انہیں قیمتی اشیاء سے بھی محروم کر رہے ہیں ماڈل بازار کی انتظامیہ جیب کتروں کو پکڑ کر حوالے پولیس کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes