اسلام آباد (یو این پی)برطانوی کرکٹر ایلیکس ہیلز نے نیشنل ڈیوٹی پر پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، انگلش بیٹر بنگلا دیش کیخلاف سیریز نہیں کھیلیں گے۔ میڈیا کے مطابق ایلیکس ہیلز انگلینڈ بنگلا دیش سیریز کی بجائے پی ایس ایل کھیلیں گے، ہیلز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے۔پی ایس ایل کھیلنے کے ایلیکس ہیلز کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے یکم سے 14 مارچ تک بنگلا دیش سے سیریز کھیلنی ہے، بغیر کنٹریکٹڈ پلیئر ہونے پر ہیلز کو ون ڈے کے 5 پزار اور ٹی ٹوئنٹی کے ڈھائی ہزار پاؤنڈز ملنا تھے۔پی ایس ایل کے میچز مس کرنے پر ایلیکس ہیلز کو بڑی رقم سے محروم ہونا پڑ سکتا تھا۔