پی ایس ایل 8؛ ہیلز راولپنڈی میں میچز کھیلنے کیلیے پُرجوش

Published on February 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

مشکل وقت میں ساتھ نبھانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکرگزار ہوں،انگلش کرکٹر
لاہور(یواین پی) انگلش کرکٹر الیکس ہیلز کا کہنا ہے کہ میں فرنچائز کے ہوم گراؤنڈ راولپنڈی میں میچز کھیلنے کیلیے پْرجوش ہوں،بیٹنگ کیلیے سازگار پچ پر عمدہ کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔الیکس ہیلز کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی بار پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہی نمائندگی کی،اس بار میرا اس فرنچائز کے ساتھ پانچواں سیزن ہوگا، سب جانتے ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ماحول ایک فیملی جیسا ہے،کھلاڑی اور مینجمنٹ ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتے ہیں گزشتہ سیزن میں کورونا ببل کی سختیوں کی وجہ سے الیکس ہیلز ایونٹ کے درمیان میں ہی وطن واپس لوٹ گئے تھے، ذہنی تھکاوٹ کا احساس کرتے ہوئے فرنچائز نے بخوشی ان کی خدمات سے محرومی گوارا کرلی تھی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹر نے کہا کہ مشکل وقت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھرپور سپورٹ کرتے ہوئے میرے فیصلہ کا احترام کیا، اسی وجہ سے پلے آف میچز کیلیے دوبارہ پاکستان آتے ہوئے مجھے کوئی ہچکچاہٹ نہیں تھی، ٹیم کے ساتھ اپنی وابستگی کی وجہ سے ہی رواں سال کیلیے میں نے اپنی دستیابی ظاہر کی، میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کھیلنے کا انداز پسند کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8میں فرنچائز کے ہوم گراؤنڈ راولپنڈی پر کھیلنے کی وجہ سے بھی میں زیادہ پْرجوش ہوں،مجھے وہاں چند میچز کھیلنے کا موقع ملا ہے،پچ بیٹنگ کیلیے سازگار اور میں وہاں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کیلیے بے تاب ہوں، مجھے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شائقین بہت ہی پْرجوش ہیں، امید ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا تجربہ شاندار ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy