اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مشکل حالات موزوں فیصلوں اور سخت محنت کے متقاضی ہیں ہمیں آنے والے دنوں کے لئے پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانا ہے شجر کاری مہم صرف سرکاری اداروں کی ذمہ داری نہیں ہے معاشرہ کا ہر فرد اس کار خیر میں آگے آئے تاکہ ہم اپنے بچوں کو ایک محفوظ مستقبل،بہتر آب و ہوا دے سکیں موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کے لئے درخت ہی بنی نو انسان کے لئے ڈھال کا کام کریں گے یہ ضروری ہے کہ ہم آنے والے دنوں کے لئے ابھی سے بھر پور شجر کاری کریں تاکہ مقرر کئے گئے اہداف خوش اسلوبی سے حاصل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیپالپور چوک اوور ہیڈ برج کے نیچے کی گئی شجر کار ی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو،ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایس ڈی فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ نے شہر میں کی جانیو الی شجر کاری سے متعلق بریفنگ دی۔بعد ازاں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں واک بھی منعقد کی گئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کی۔