پاکستان ہلال احمر ٹھٹھہ گزشتہ 5 ماہ سے سیلاب اور بارش متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں کر رہا ہے

Published on February 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ہلال احمر پاکستان ٹھٹھہ ضلع کے رہنما حاجی محمد حنیف میمن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہلال احمر ٹھٹھہ گزشتہ 5 ماہ سے سیلاب اور بارش متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں کر رہا ہے انہونے کہا کہ مختلف دیہاتوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہے جن میں 16 ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور غریب مریضوں میں ادویات مفت فراہم کی گئیں ہے جیکٹس اور دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کی گئیں ہے اس کے علاوہ دیہات میں کتابیں، کاپیاں اور دیگر تحائف بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ضلع کے مختلف اسکولوں میں بچوں میں تعلیم کی دلچسپی پیدا کرنے کے لیے پابند کیا جارہا ہے پاکستان ہلال احمر ضلع ٹھٹھہ کے صدر حاجی حنیف میمن نے مزید کہا کہ پاکستان ہلال احمر ٹھٹھہ پانچ ماہ سے متاثرین کی مدد کر رہا ہے اور اب ہم متاثرین کے لیے 300 کچے گھر بھی بنا رہے ہیں تاکہ وہ پر سکون زندگی گزار سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题