سابق حکومت کی خارجہ پالیسیاں غلط ہونے کی وجہ سے ملک کھنڈرات میں تبدیل ہوا علامہ راشد محمود سومر

Published on February 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ٹھٹھہ میں ختم بخاری تقریب کا شاندار انعقاد، سائیں محمد ابراھیم میمن، علامہ راشد محمود سومرو، حافظ حمداللہ و دیگر کا تقریب سے خطاب کیا جامعہ دارالفیوض البنوریہ ٹھٹہ کے زیراھتمام تقریب ختم بخاری شریف کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں آخری درس حدیث شیخ الحدیث حضرت مولانا استاذ سائیں محمد ابراھیم میمن صاحب نے دیا، جب کہ خصوصی خطاب جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو صاحب اور پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ صاحب نے کیا، تقریب سے علامہ راشد محمود سومرو و دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک کے اندر سخت مھنگائی کی صورتحال ہے، عوام کے استعمال ہونے والی چیزوں کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہیں، اس مھنگائی کا ذمیوار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے، 70 سالوں میں لئے گئے قرضہ جتنا قرضہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صرف ساڑھے تین سالوں میں لیا جس وجھ سے ملک میں معاشی صورتحال خراب ہوئی، عمران خان کی جانب سے کئے گئے معاہدے اور لئے گئے قرض کی خاطر سنگین فیصلے کئے جارہے ہیں، امتحان کے وقت میں پی ڈی ایم نے حکومت سنبھالی ہے. آئی ایم ایف سے غلط اور غیرمناسب معائدہ سابقہ حکومت نے کیا جسکا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے جی یو آئی کا واضح موقف تھا کہ عمران خان بیرونی ایجنٹ ہے. جس سے ملک کو نقصان ہوگا سولہ سال قبل کی گئی بات آج ثابت ہورہی ہے تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کے عمران خان کی حکومت میں خارجہ پالیسیاں غلط ہونے کی وجہ سے ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کیا جارہا تھا پی ڈی ایم نے مشکل وقت میں حکومت سنبھالی ہے.اب تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کو بھتری کی طرف لائیں گےاس موقعہ پر تقریب سے مولانامحمدغیاث صاحب، مولاناعبدالوھاب بلوچ صاحب، مولانا غلام محمودسومرو صاحب، مولانا احمد سومرو صاحب، مولانافضل اللہ فیاض صاحب، مولانا سلیم عاطف صاحب، جناب جمال کاکڑ صاحب و دیگر نے بھی خطاب کیا ـ

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes