اسلام آباد(یواین پی)نامور مصنف اور عالم دین علامہ نصیر الاجتہادی کی33 ویں،عالم اسلام کی عظیم گلوکارہ ام کلثوم کی48 ویں اوربرصغیر کے طبلہ نواز استاد اللہ رکھا خان قریشی کی23 ویں برسیاں آج 3فروری بروزجمعہ کو منائی جائیں گی عالم دین علامہ نصیر الاجتہادی 15فروری1931 کولکھنو میں پیدا ہوئے انہوں نے عربی کی کئی کتابوں کو اردو میں منتقل کیاوہ 3فروری 1990کو وفات پاگئے تھے۔گلوکارہ ام کلثوم31 دسمبر 1898 کو مصرکے ایک کسان گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں ام کلثوم کو مصر کا سب سے بڑا اعزاز الکمال میڈل عطاکیا گیا حکومت پاکستان کی جانب سے سفیر سجاد حیدر نے2 اپریل1968 کو ستارہ امتاز عطا کیا وہ3 فروری 1975کو وفات پاگئی تھیں جبکہ استاد اللہ رکھا خان قریشی وہ 3فروری2000 کو وفات پاگئے تھے۔