ٹھٹھہ(یواین پی/رپورٹ حمید چند) مکلی کے تاریخدان میر شیر علی قانع کو خراج عقیدت پیش کرنے لے لیئے اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقد تقریب میں وزیر ثقافت و تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے شرکت کی اور خطاب کیا مکلی کے تاریخی مقام تحفۃ الکلام، مکلی نامی اور 40 سے زائد کتابوں کے مصنف اور تاریخدان “میر علی شیر قانع” کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے انکے یادگار چوکنڈی کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار شاہ نے کہا کے ہمارے پاس کوئی فورس نہیں ہے جو آثار قدیمی چیزوں سے تجاوزات ختم کروائیں.جہاں جہاں شکایت موصول ہوتی ہے ضلع افسران کو احکامات جاری کرتے ہیں.کافی تاریخی اثاثوں سے تجاوزات ختم کروائیں ہیں.آثار قدیما سے تجاوزات ختم کوارئیں مگر کورٹ ہمارا ساتھ نہیں دیتی ہے.سیلاب میں قدیمی مقامات پر بھت نقصان ہوا ہے.موئن جو دڑو،رانی کوٹ سمیت تاریخی مقامات پر نقصان ہوا ہے.جس کی بحالی ہمارے لئے چیلنج بن چکا ہے.وزیر اعلی سندھ کو آگاھ کردیا ہے.محکمہ ثقافت کے پاس انتے وسائل نہیں ہیں جو ان کو بحال کریں.یہ تاریخی اثاثے پوری دنیا کے ہیں ان کے لئے تاریخی اثاثوں کی طرف ہمیں مائل ہونا ہوگا وہاں پر پروگرام منعقد کئے جائینگے تاکے ہمارے آنے والی نسل کو ان اثاثوں کی معلومات مل سکے۔