پنجاب بھر کے سرکاری سکول پینے کے صاف پانی سے محروم

Published on February 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکول پینے کے صاف پانی سے محروم۔۔ کسی بھی سکول میں سرکاری سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ لگ سکا۔۔ صرف چند سکولوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے جبکہ بڑی تعداد میں سکول اس سہولت سے محروم ہیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن سے دس روز میں پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم ہونے کا سرٹیفکیٹ مانگ لیا ہے۔۔ سکولوں میں پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانا تو دور سکولوں میں صاف پانی خریدنے کیلئے بھی فنڈنگ موجود نہیں۔ ایسے میں سکول سربراہان اور سی ای اوز ایجوکیشن کشمکش میں مبتلا ہیں کہ پینے کے صاف پانی کی سہولیات کا کوئی پراجیکٹ نہ ہونے کے باوجود سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ کیسے جمع کروائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes