اجلاس میں کسی ملک نے دورہ پاکستان کیلئے حکومتی منظوری لینے کا کوئی ادارہ ظاہر نہیں کیا، بورڈ
کراچی(یو این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرک انفو کی جانب سے ایشیاکپ 2023 کے حوالے سے لگائی گئی خبر کے کچھ نکات کو بےبنیاد قرار دیدیا۔کرک انفو نے ایشیاکپ 2023 کے حوالے سے ایک خبر شائع کی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے تمام ممبران کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی حکومتوں سے موقف لیں کہ آیا ٹیمیں پاکستان بھیجی جاسکتی ہیں یا نہیں!۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ایسے کوئی معاملات نہیں اٹھائے گئے اور نہ ہی کسی رکن نے پاکستان میں کھیلنے کے لیے حکومتی منظوری لینے کا کوئی ارادہ ظاہر کیا۔سری لنکا کی ٹیم 2017 اور 2019 میہں پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جبکہ بنگلہ دیش سال 2020 میں دورہ پاکستان کیلئے آچکا ہے۔اسی طرح آئی سی سی فیوچر ٹورز پروگرام کے تحت افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے 2023-2027 تک پاکستان کے دوروں کی تصدیق کردی ہے۔