صارفین کے شکایتوں کا ازالہ کرینگےایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو ٹھٹھہ

Published on February 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو ٹھٹھہ ۔ایس ڈی او ٹھٹھہ سجاول مکلی فضل الرحمان میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر انرجی پاور خرم دستگیر۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی کی خاص ہدایات پر آپریشن سب ڈویژن حیسکو ضلع ٹھٹھہ کی نگرانی میں ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کے حیسکو صارفین کے بلوں کے متعلق ملنے والی شکایات کے ازالے کے لئے ایک کھلی کچہری کل 6 فیبوری بروز پیر کے دن آپریشن سب ڈویژن حیسکو ٹھٹھہ مکلی کے آفس میں منعقد کی جارہی ہے جس میں ایڈشنل چیف انجینئر SE لاڑ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل آپریشن سرکل لاڑ عبدالغور شیخ ۔ایگزیٹیو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو ٹھٹھہ روینیو آفیسر آپریشن ڈویژن حیسکو ٹھٹھہ اور دیگر شرکت کرکے صارفین کے شکایتوں کا ازالہ کرینگے اور بلوں کو درست کرینگے تمام صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اپنے بلوں کو درست کراکے پریشانی سے خود کو بچائیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy