بارا ت کے اگلے روز سات پراٹھے بنانے پڑے:صاحبہ

Published on February 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

ماؤں کو اپنی بچیوں کو گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے میں لگانا چاہیے؛اداکارہ
لاہور(یواین پی)اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ بارا ت کے اگلے روز اپنے سسرالی علاقے کی رسم کے مطابق سات پراٹھے بنانے پڑے تھے اب تو مجھے کھانے پکانے پر مکمل عبور حاصل ہو گیا ہے اور میں ہر طرح کی ڈشز بنا لیتی ہوں۔ انہوں نے یہ بات اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے شوہر افضل خان کے ساتھ پراٹھا بنانے کے مقابلے کے موقع پر بتائی۔ صاحبہ نے کہا کہ میں نے شوبز کیرئیر کے ساتھ گھر گرستی کو بھی پور اٹائم دیا اور مجھے گھر کے کام کرنے میں بڑ الطف آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماؤں کو اپنی بچیوں کو گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے میں لگانا چاہیے تاکہ انہیں سسرال میں جا کر کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题