اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمدذیشان حنیفنے چارج سنبھا لنے کے فورا بعد رات گئے اچانک ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے ایمر جنسی میں لائے جانےو الے مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے دستیا ب سہو لیات کاجائزہ لیا انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ایمر جنسی وارڈ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں ،ادویات کی فراہمی ،ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے رویے سے متعلق دریافت کیا انہوں نے ہسپتال میں میڈیسن سٹور ،سرجیکل وارڈ،ڈینگی وارڈ،لیبارٹری سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور صحت کی سہو لیات کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس موقع پر ایم ایس ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نے ایمر جنسی وارڈ میں لائے جانے والے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے لئے کئے گئے اقدامات ، وہیل چیئر اور سٹریچر کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کی سر زنش کی اور متعلقہ حکام کو صفائی ستھرائی کے انتظاما ت بہتر کرنے کی ہدائیت کی ۔