اسلام آباد(یواین پی)سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیاجارہا ہےکہ ریاست ہل کر رہ جائے گی۔سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے آئی ایم ایف کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے آخری دور کے بعد ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کرسکا، دوسری طرف زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں۔انہوں نے بیان کے آخر میں کہا کہ عدلیہ سے ہی امید ہے۔