قومی شاہراہ نزد شیر گڑھ بائی پاس کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی، 8 افراد زخمی

Published on February 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی/شیخ ندیم شیراز ) قومی شاہراہ نزد روز ویلی ٹاؤن شیر گڑھ بائی پاس پر مسافر بس اُلٹ گئی۔ عینی شاہدین اور متاثرین کے مطابق بس تیز رفتاری کی وجہ سے اُلٹی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے 4 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو رینالہ خورد منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 7 مَرد اور 1 خاتون شامل ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题