زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے ہم ان کے ساتھ ہیں، ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف
Published on February 11, 2023 by admin ·(TOTAL VIEWS 86) No Comments
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے اپنے پیغام میں اہلیان اوکاڑہ سے اپیل کی ہے کہ ترکی اور شام تباہ کن زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے ترک اور شامی بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہر شخص آگے برھے اور مدد کرنے کا اصول اپناتے ہوئے ہر شہری ترک اور شامی بھائیوں کی بحالی کے لئے مدد کرے انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام مساجد،تعلیمی اداروں اور دفاتر میں زلزلہ میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کی گئیں انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے ہم ان کے ساتھ اور ان کی مدد میں تمام اقدامات اٹھائیں جائیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہر شخص ترک اور شامی بھائیوں کی مدد کے لئے آگے آئیں۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 116
Related