حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے پی ٹی آئی ٹھٹھہ

Published on February 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنٖڈ) ٖ پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر غلام اللہ شہر میں مہنگائی کے خلاف ریلی بس سٹاپ کنبھر سے مین بس سٹاپ تک نکالی اور شہر میں گشت کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر انصاف ضلع ٹھٹھہ کے سینئر نائب صدر امجد شاہ، جنرل سیکرٹری ہوش محمد عباسی، پاکستان یوتھ کونسل کے نائب صدر جاوید لطیف میمن، ذوالفقار شورو، نثار آرائیں، عرفان مالکانی، مراد ساٹی محمد علی رند، قادر بخش میمن نے بھی خطاب کیا۔ ایڈووکیٹ اصغر دولو نے کہا کہ امپورٹیٹ حکومت کے حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے، جس نے ملک میں بسنے والے غریب اور متوسط ​​طبقے کو کچل کر رکھ دیا ہے، غریب عوام مہنگائی کی زد میں آ چکے ہیں ظالم حکمرانوں نے جمہوریت کی آڑ عوام کو کچل کر دیا ہے مہنگائی کی وجہ سے ؑؑ غریب مزدور طبقو پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں پارٹی۔ اتحادی جماعتوں کے قائدین سمیت دیگر کو گرفتار کیا جا رہا ہے جو مارشل لاء کے دوران نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کئ ایجنٹا ہے ملک میں عوام کو رلیف دیا جائے نئیں تو اسمبلیا توڑ کے واپس گھر چلے جائے عوام کو جہموری حق ہے جو حکومت عوام رلیف نہ دی سکتی ان کو حکومت میں رہنا کا کوئی حق نیئں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题