اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کیمیائی کھادوں کی فراہمی اور کنٹرول ریٹ پر بیج کو دستیاب بنانے کے لئے محکمہ زراعت سمیت پرائس مجسٹریٹس فول پروف انتظامات کریں کاشتکاروں کی سہو لت،آسانی کو سب سے مقدم رکھا جائے بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزوں میں ملوث عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہمیں کھاد ڈیلروں کے بھر پور تعاون کو پوری امید ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیموں کے وفد اور کھاد ڈیلر ایسو سی ایشن کے نمائندوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ ایگر یکلچر سیکٹر کی بہتری اور ترقی ہمارا مطمع نظر ہے اور اپنے کاشتکاروں کو معیاری کھادوں اور بیج کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کھاد فیکٹریوں سے ضلع میں آنے والی کھاد اور کاشتکاروں کو فراہمی کا مکمل ریکارڈ رکھیں اس کے ساتھ ساتھ امپورٹڈ یوریا کی ترسیل کے معاملہ پر بھی نظر رکھی جائے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کاشتکاروں کی سہولت اور آسانی کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم کے قیام کے بھی احکامات جاری کئے جس کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا شکریہ ادا کیا۔