فیصل آباد (یو این پی)محکمہ خوراک نے آٹا کی ذخیرہ اندوزی اور فلورملز کی طرف سے مقررہ کوٹہ کے تحت سپلائی نہ کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے رحیم فلور ملز کا کوٹہ منسوخ اور مارکیٹ میں جعلی سپلائی کا ریکارڈ رکھنے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔اسی طرح بشیر فلور ملز کا آٹا کی مقررکردہ سپلائی نہ کرنے اور ہیراپھیری کی پاداش میں کوٹہ منسوخ کرنے کے علاوہ شوکازنوٹس بھی جاری کیاگیا۔چیکنگ ٹیموں نیڈوگر چوک مدینہ ٹاؤن میں میر کریانہ سٹور کی طرف سے آٹے کی اوورچارجنگ پر فوڈ گرین لائسنس منسوخ اور بٹالہ کالونی میں ایک پرائیویٹ شخص احتشام سلیم کو سرکاری آٹا کی ذخیرہ اندوزی پر حوالہ پولیس اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔