ہمیں مولا علی کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے بھائی چارے سے زندگی گزارنی چاہیے،خطیب جامع مسجد حیدریہ
فاروق آباد (یو این پی) خطیب جامع مسجد حیدریہ علامہ گلزار حسین فیاضی نے ولادت باسعادت امیر المومینین علی علیہ اسلام کے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا مولا علی شیر خدا 13رجب 30عامل الفیل بروز جمعہ خانہ کعبہ کے جوف میں ظہور پذیر ہوئے 13رجب درحقیقت فقہ کلام ہندسہ حساب تصوف وطریقت فصاحت وبلاغت قانون وعدالت جودوسخا نسب شرافت ذہانت وذکاوت تہذیب وثقافت کا جشن ہے آپکی ولادت اہل ایمان کے لئے عید سعید کا دن ہے علی ابن ابی طالب کی سیرت مبارکہ عالم اسلام کے لئے راہ نجات ہے ہمیں مولا علی کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے بھائی چارے سے زندگی گزارنی چاہیے واجبات الہی کو بجا لانا اور محرمات کو ترک کرنا میرے مولا کا پسندیدہ عمل ہے۔