لاہور(یو این پی)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر پنجاب کی مارکیٹوں میں آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے۔ تمام مارکیٹوں کو آج بھی آٹا کی سپلائی وافر مقدار میں مہیا کی گئی ہے،سیکرٹری فوڈ محکمہ خوراک پنجاب محمد زمان وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام مارکیٹس میں عوام کو ترجیح بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جا رہا ہے،لاہور،قصور،شیخوپورہ ،سمت دیگر چھوٹے بڑے شہروں کی مین شاہراہوں چوکوں چرواہوں پر شہریوں کو آٹا کی فراہمی کیلئے ٹرکینگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں سے عوام باآسانی آٹا خرید سکتی ہے فلور ملز ایسوسی ایشن کے چند لوگوں نے ہڑتال کی ہے ستر فیصد فلور ملز مالکان نے سرکاری گندم کا کوٹا لیا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن شہر میں آٹے کا بحران پیدا کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن کی تمام شازشیں ناکام ہوگئی ،سیکرٹری فوڈ محکمہ خوراک پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا کہ غریب عوام کو آٹا کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،جسے محکمہ فوڈ کی ٹیمیں ہر صورت ممکن بنا رہے ہیں ۔لاہور شہر میں آٹا کی مصنوعی قلت کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں ۔