ملتان(یواین پی)پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے جس کے بعد محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں۔24 سالہ فاسٹ بولر نے اب تک51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق لاہور قلندرز کے سکندر رضا کا شاٹ لگنے سے دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہوئی ہے۔یاد رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی تھی۔