بپاشا باسو فلم ’’الون ‘‘ میں ہیروئن کاسٹ

Published on May 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

55
ممبئی ۔۔۔ بالی وڈ فلم ’’الون ‘‘ میں اداکارہ بپاشا باسو کو ہیروئن کاسٹ کرلیا گیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق فلم ’’الون‘‘، کے بارے میں میڈیا میں یہ خبریں سرگرم تھیں کہ فلم میں ہیروئن اداکارہ ادیتیہ راؤ حیدری ہوں گی، تاہم اب فلم میں اداکارہ بپاشا باسو کو ہیروئن لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ۔ فلم کے ہدایت کار بھوشن پاٹیل ہوں گے جن کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راگنی ایم ایم ایس ٹو‘‘ سپرہٹ رہی فلم کے پروڈیوسر کمار منگوت ہوں گے۔ فلم کے لئے ہیرو کا انتخاب جلد ہی کرلیا جائے گا۔ جس کے بعد فلم کی عکس بندی کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes