بادام جلد اور بالوں کے لیے انتہائی مفید قرار

Published on February 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

بادام کا تیل بالوں اور جلد کےلیے غیرمعمولی ٹانک کا درجہ رکھتا ہے
نیویارک(یواین پی ) بادام ایک طویل عرصے سے کئی امراض کے ساتھ ساتھ حسن آور ادویہ کے طورپربھی استعمال ہوتی رہی ہے۔ تاہم خوبصورتی کے ماہرین اسے بالوں اور جلد کے لیے بہت مفید قرار دیتے ہیں۔دوسری جانب اینٹی آکسیڈنٹس، پروٹین، میگنیشیئم، تانبہ، کیلشیئم اور مفید چکنائیوں سے بھرپور ہوتے ہیں اوراسی وجہ سے بادام کو سپرفوڈ بھی کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جسم، دماغ ، جلد اور بالوں کے لیے بھی یہ بہت مفید ہوتے ہیں۔بادام کے تیل میں میگنیشیئم کی غیرمعمولی مقدار بالوں کی چمک اور مضبوطی کو بڑھاتی ہے۔ جو افراد بال گرنے سے پریشان ہیں وہ بادام کا تیل ضرور آزمائیں کیونکہ اس سے بال گرنے کی رفتار کم کی جاسکتی ہے۔ اس لیے بالوں میں بادام کا تیل ڈالنے سے دماغ کو بھی سکون ملتا ہے۔دوسری جانب بادام کا تیل جلد پر ملنے سے یہ ایک سن اسکرین کا کام کرتا ہے۔ اگرہلکے ہاتھ سے بادام کا تیل آنکھوں کےنیچے لگایا جائے تو اس سے جھریوں کو روکا جاسکتا ہے۔ اگرجلد کی رنگت جگہ جگہ سے تبدیل ہورہی ہے تو بھی بادام کا تیل بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes