لاہور(یواین پی )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق خاتون اول کی سہیلی فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو منی لانڈرنگ کے الزام میں آج طلب کرلیا۔ایف آئی اے کی جانب سے دونوں کو طلبی کے الگ الگ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی اور احسن جمیل اپنے اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی فہرست سمیت پیش ہوں۔فرح گوگی اور احسن جمیل کے خلاف کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس بینک کی جانب سے ایف آئی اے کو فراہم کی گئی ہیں۔