صالحوال کار اور موٹرسائیکل میں تصادم بہن بھائی سمیت چار افراد جان بحق ایک خاتون زخمی

Published on February 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments
 ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو ٹیموں نے جان بحق ہونے والوں اور زخمی ہونے والی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا 
 اوکاڑہ ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز)قصور روڈ پر اڈہ صالحوال کے قریب کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر اُلٹ گئی طالب علم بہن بھائی سمیت4افراد جاں بحق خاتون زخمی ہوگی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ہسپتال جا کر جان بحق ہو گئے جان بحق ہونے والوں میں عیسرہ بی بی اس کا بھائی فراز ڈرائیور احمدعلی اور موٹر سائیکل سوار عمران شامل ہیں طالب علم بہن بھائیوں کو کار ڈرائیور احمد علی کالج چھوڑنے جارہا تھا جبکہ موٹر سائیکل سوار عمران اپنی والدہ کو منڈی احمد آباد سے لے کر پاسپورٹ بنوانے جا رہا تھا 
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes