فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمرنے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کا اچانک دورہ کیا اورہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے۔انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیااورمشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری طبی سہولیات یقینی بنائی جائیں اور مریض ہسپتال کی کارکردگی سے مطمئن ہونے چاہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں پولیو ٹیم کی موجودگی اور بچوں کو ویکسین پلانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے اعلی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت اور ان سے علاج معالجہ وادویات ملنے کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ مراکز کی اچانک انسپکشن کا عمل جاری رہے گا لہذا طبی وانتظامی امورکو چوکس رکھا جائے۔