کراچی (یواین پی/طلال فرحت)ان دنوں کراچی میں آؤٹ فیلڈرز فلمز کی ریل پر مرڈر مسٹری فیچر فلم ”دی لاسٹ ٹرین“ پروڈکشن کے مراحل سے گزر رہی ہے جس میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ اور لالی ووڈ کے نامی گرامی اداکار کے ساتھ نئے اداکاروں کے ہمراہ پردہ سیمیں پر اپنا سسپنس اور ایکشن بکھیرے گی، پاکستان کی فلمی تاریخ میں مکمل طور پر آج تک کوئی فلم نہیں بن سکی جو ریل پر ہو، پاکستانی فلم دنیا میں ”دی لاسٹ ٹرین“ پہلی فلم ہے، فلم کی اصل کہانی، اسکرین پلے اور ہدایات بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلمساز، خالد حسن خان کی ہے، فلم کی شوٹنگ مقامی اسٹیشن اور ریل کے اندر آدھی رات میں چلتی ایکسپریس ٹرین میں کی گئی ہے، فلم کا اورجنل اسکرین پلے و ہدایات خالد حسن خان کی ہے، بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار کے ساتھ نئے اداکاروں کو لے کر فیچر فلم بننے کا عمل جاری ہے اور ان نئے اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے اپنے کرداروں میں مکمل فٹ ہیں جنہیں میرٹ پر لیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک ایسے مسافر پر ہے جو جاسوس ہے، حادثاتی طور پر اس ٹرین میں سفر کر رہا ہے، دوران سفر ٹرین میں قتل ہوجاتا ہے اور قتل کے کیس کو حل کرنے کے لیے وہ اپنا ماہرانہ تجربہ بروئے کار لاتا ہے اور یوں اس فلم میں بوگی میں تمام سوار مسافر حیران کن حالات اور خوف کے عالم میں گھرے ہوئے نظر آئیں گے، فلم بین دیکھیں گے کہ آیا اس سفر میں قاتل پکڑا جائے گا یا وہ قاتل چلتی ٹرین میں مزید کسی اور مسافر کاقتل کرے گا؟ یوں اس طرح یہ سسپنس فلم دیکھنے کے بعد ہی ختم ہو گا۔