امپورٹڈ حکومت عوام پر مہنگائی کے بم گرانا بند کریں؛ نثار راتھ

Published on February 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

سندر شریف(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے سوبائی رہنماء رانا نثار راتھ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام پر مہنگائی کے بم گرانا بند کرے ورنہ غربت ختم کرنے کے دعویدار غریبوں کو ختم کر دیں گے، ملک معاشی بحران کا شکارواحد حل نئے الیکشن میں ہے، معاشرے میں چوری، ڈکیتی، راہزنی کی شرح میں ا ضافہ ہو رہا ہے، اور خودکشیوں کاتناسب بھی بڑھ رہا ہے،کیونکہ ایک عام آدمی کی قوت تقریباً ختم ہوکررہ گئی ہے،اس مہنگائی کے دور میں بچو ں کے لئے دووقت کی روٹی مہیا کرناایک عام آدمی کیلئے سنگین مسئلہ بن چکا ہے، وہ این خیالات کا اظہار سلطانکے اپنے ڈیرے پر کارکنوں اور میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ پی پی ٹی آئی کی حکومت میں مہنگائی کا شور مچانے والے قوم کو جواب دیں آج 100روپے والی اشیاء 250روپے کی ہونے پر کیوں خاموش ہیں، بے روز گار افراد بچوں کا پیٹ پالنے کے لیئے آٹا اور گھی چوری کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، غربت کے ہاتھوں مجبورہوکرمعاشرے میں جرائم کے تناسب میں ہوشربا ء اضافہ ہونے کی تمام تر ذمہ دارموجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے اگرمہنگائی پرکنٹرول کرناہے تو باربارعوام کو قربانی کابکرا نہ بنائے بلکہ موجودہ حکومت شاہی پراٹوکول اور شاہی اخراجات پر کنٹرول کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy