سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات کا شیڈول جاری

Published on February 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا تمام سکولوں میں سکول بیسڈ امتحانات لئے جائیں گے جن کی بنیاد پر طلبہ کو اگلے کلاسز میں پروموٹ کیا جائے گا۔ سکول سطح پر پہلی سے آٹھویں تک کے سالانہ امتحانات 10 سے 25 مارچ تک لئے جائیں گے۔ سکولوں میں 31 مارچ کو طلبہ کو رزلٹ کارڈ جاری کرکے سیشن کا اختتام کیا جائے گا۔ امتحانات کیلئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن 25 فروری سے سوالات کا ڈیٹا بینک آن لائن کرے گا۔ سکول ہیڈز پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے ڈیٹا بینک سو سوالیہ پرچے بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes