مانگامنڈی(یو این پی)مانگا منڈی ، بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے محفل کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس اور دیگر ممبران مجلسِ خلفا بھی موجود تھے۔ منتظم اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے۔ 27 رجب المرجب کی مناسبت سے رمضان باھُو نے بارگاہ رسالت میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔ سلطان محمد احسن علی سروری قادری نے اسرارِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر خوبصورت بیان پیش کیا۔ اختتامی دعا سلطان حافظ محمد ناصر مجید سروری قادری نے کروائی۔ محفل کے اختتام پر آپ مدظلہ الاقدس نے شرکاۓ محفل سے فرداً فرداً ملاقات فرمائی۔ محفل میں خواتین کے لئے پردے کا خصوصی اہتمام تھا۔ مہمانانِ گرامی کے لئے وسیع لنگر کا اہتمام تھا۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس نے خوش نصیب طالبانِ مولیٰ کو بیعت فرما کر تصور اسمِ اللہ ذات، مشق مرقوم وجودیہ اور سلطان الاذکار “ھو” عطا فرمایا۔