ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے گٹ والا پارک میں پودا لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

Published on February 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی) فیصل آباد ڈویژن میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران 28 لاکھ 63 ہزار پودے لگائے جائیں گے اس ضمن میں چاروں اضلاع میں پلانٹیشن شروع کردی گئی ہے۔ڈویژنل کمشنر سلوت سعید نے گٹ والا پارک میں پودا لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔کنزرویٹر فاریسٹ منظور احمد،ڈائریکٹر پنجاب فاریسٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ عقیلہ مبین اختر،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر چوہدری محمد عظیم ظفر،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ایکسٹینشن محمد علی بٹ اور محکمہ جنگلات کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔کمشنر نے درختوں کی اہمیت وافادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ درخت دھرتی کا حسن اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کا قدرتی ذریعہ ہے لہذا ہر شہری کو اپنے حصے کا درخت لگاکر اسے پروان چڑھانے کا فریضہ انجام دینا ہے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں شجرکاری کو پروان چڑھانے اور طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی جانب راغب کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ کمالیہ میں وسیع وعریض رقبہ پر شجرکاری کا میگا پروگرام پلان کیا جائے۔کمشنر نے لگائے جانے والے درختوں کی بقاء وسلامتی کے لئے بھرپور اقدامات کی تلقین کی اور کہا کہ رواں سیزن کا ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئے جذبہ کے تحت کام کریں۔انہوں نے سرکاری دفاتر میں دستیاب جگہوں پر شجرکاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر کنزرویٹر فاریسٹ نے چاروں اضلاع کے اہداف سے آگاہ کیا اور بتایا کہ شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题