دارالصحت ہسپتال ستلج کاٹن مل میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published on February 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments


پندرہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 1800 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا
اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز )دارالصحت ہسپتال ستلج کاٹن مل میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا کیمپ میں عمیر اشرف ، رفاقت علی راؤ کی خصوصی شرکت کی ڈاکٹر اکبر علی بھٹہ کے ہسپتال دارلصحت ہسپتال عطار منزل اظہر ریزیڈنس ستلج کاٹن مل جی ٹی روڑ اوکاڑہ میں فری میـڈیکل کیمپ کا انعقادجس میں 15 سے کنسلٹنٹ ڈاکٹرز نے مریضوں فری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جس میں کنسلٹنٹ نیورو فزیشن ڈاکٹر اکبر علی بُھٹہ ،کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک اینڈ سپائن سرجن ڈاکٹر عبدالقیوم بیگ ،کنسلٹنٹ میڈیکل سپیشلیسٹ ڈاکٹر حیان احمد،کنسلٹنٹ سکن سپیشلیسٹ ڈاکٹر ماریہ سعید ،کنسلٹنٹ یورالوجسٹ ڈاکٹر سرفراز ملک ،کنسلٹنٹ لیپروسکوپک سرجن ڈاکٹر فیصل راؤف ،کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ اینڈ انفرٹیلٹی سپیشلیسٹ ڈاکٹر ثمرہ قیوم ،کنسلٹنٹ ہارٹ سپیشلیسٹ ڈاکٹر ضیاءالرحمن ہاشمی، کنسلٹنٹ ای این ٹی سپیشلیسٹ ڈاکٹر شاہد راۓ،کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ اینڈ آکو پنکچر سپیشلیسٹ ڈاکٹر حمنٰی سرفراز،کنسلٹنٹ ڈائٹیشن اینڈ موٹاپا سپیشلیسٹ ڈاکٹر صدف طاہر،کنسلٹنٹ ڈائٹیشن اینڈ موٹاپا سپیسلیسٹ ڈاکٹر الوینہ ناصر،کنسلٹنٹ کلینکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر عالیہ ناصرپاکستان کے 15 سے زائد مایہ ناز اور انتہائی قابل کنسلٹنٹ ایف سی پی ایس ڈاکٹرز نے 18 سو سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرتے ان کا فری چیک اپ کیا۔فری ادویات فراہم کی اور شوگر کے ٹیسٹ فری کیے گیے۔خصوصی تعاون ڈاکٹر اکبر علی بھٹہ اس موقع پر سکن سپیشلیسٹ ڈاکٹر ماریہ سعید کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج خوش آئندہ ہے اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے ہی دکھی انسانیت کی خدمت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔اہل علاقہ نے دارالصحت ہسپتال کے اس اقدام کی بے حد تعریف کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog