ویگن اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور مو قع پر جاں بحق

Published on March 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز )ویگن اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور مو قع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈرائیور فخر علی اپنی ویگن نمبروی آرسی 5596 پر سوار یاں لے کر جارہے تھے کہ اچانک راستے میں نواحی قصبہ 31 ٹوایل کے قریب ٹریکٹر ٹرالہ نمبر اوکے ایس 625 نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور فخر علی موقع پر جاں بحق جبکہ زینب بی بی اور فہد اقبال شدید زخمی ہو گئے جن کو خطر ناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے جنر ل ہسپتال لاہور ریفر کردیا۔ ٹریکٹر ڈرائیور بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نیٹریکڑ قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme