پیر طریقت رہبر شریعت صوفی محمد احسان الحق کا پہلا سالانہ عرس کل ہوگاصوفی عبدالمجید نقشبندی

Published on March 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

نماز مغرب کے بعد محفل اوربعد ازاں لنگر شریف کا خصوصی وسیع انتظام ہے حاجی محمد سرور نقشبندی
فیصل آباد(یواین پی)پیرطریقت رہبر شریعت الحاج زائر صوفی نیاز محمدسدھو پورہ کے سجادہ نشین پیر طریقت رہبر شریعت صوفی محمد احسان الحق سدھوپورہ کا پہلاسالانہ عرس مبارک کل مورخہ3مارچ بروز جمعتہ المبارک بعد از مغرب آستانہ عالیہ نیازیہ حسینیہ پیپلز کالونی نمبر 2حسینیہ چوک میں منعقد ہوگاان خیالات کا اظہار خادم الفقراء پیرطریقت رہبر شریعت حضرت صوفی عبدالمجید نقشبندی مدظلہ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا اس موقع پر خلیفہ صوفی رانا اظہر وسیم نقشبندی بھی موجود تھے مریدین و انتظامیہ اراکین سجادہ نشین پیرطریقت رہبر شریعت صوفی محمد احسان الحق سدھوپورہ حاجی محمد سرور نقشبندی،ڈاکٹر طاہر حسین نقشبندی،توقیر احمد نقشبندی،ظہیر احمد نقشبندی نے مشترکہ بیان میں کہاکہ ہم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ اپنے روحانی پیشوا سجادہ نشین پیرطریقت رہبر شریعت صوفی محمد احسان الحق سدھوپورہ کے سالانہ عرس کا انعقاد کر رہے ہیں نماز مغرب کے بعد محفل اوربعد ازاں مریدین اور حاضرین کے لئے لنگر شریف کا خصوصی وسیع انتظام ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme