ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اوکاڑہ میں سپورٹس گالا کا انعقاد ، طلباء و طالبات نے حصہ لیا

Published on March 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز)وکیشنل ٹریننگ انسیٹی ٹیوٹ اوکاڑہ سپورٹس گالاکاانعقاد کیا گیا سپورٹس گالا میں کرکٹ ، بیڈمنٹن ، رسہ کشی اور دوڑ شامل تھیں۔ مقابلہ جات کے فاتحین کی تقریب تقسیم انعامات مورخہ 6 مارچ بروز پیر ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اوکاڑہ میں ہو گی جس میں ڈاکٹر افتخار امجد علی پریذیڈنٹ ڈی بی او ایم اوکاڑہ، عمر اکرم ایگزیکٹو ممبر اور انجینیر سلمان اظہر شیخ انعامات تقسیم کریں گے ۔ پرنسپل ادارتی لیاقت شہزاد خان نے فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیل بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہیں اور جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوں وھاں ہسپتالوں میں مریض نہیں ہوں گے۔ انہوں نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے پورے پنجاب میں یہ مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes